۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حسن نصر الله و حماس

حوزہ / تحریک مزاحمت اسلامی ممالک کے سربراہان کے ایک وفد نے حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ سے لبنان میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک مزاحمت اسلامی حماس کے سربراہ کے ایک وفد نے لبنان میں حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب صدر جناب "صالح العاروی" غزہ میں تحریک حماس کے سربراہ جناب خلیل الحیه اور اسامہ حمدان شامل تھے۔

اس ملاقات میں فلسطین، لبنان اور خطے کے سیاسی مسائل بالخصوص غزہ کی پٹی، دریائے اردن کے مغربی ساحل اور بیت المقدس میں غاصب صہیونیوں سے حالیہ جھڑپوں کے متعلق بحث و گفتگو ہوئی اور اس کے علاوہ خطے کے موجودہ حالات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .